نئی دہلی،24ڈسمبر(ایجنسی) جنگ کے بعد پاکستان اور چین چلے گئے لوگوں کی املاک پر جانشینی یا جائیداد کی منتقلی کے دعووں کی حفاظت کے لئے تقریبا 50 سال پرانے ایک قانون میں ترمیم پر آرڈیننس کو پھر لاگو کیا گیا ہے. تاہم صدر پرنب مکھرجی نے اس سال پانچویں بار جائیداد آرڈیننس پر دستخط کرنے کو لے کر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے.
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ذرائع نے بتایا کہ آرڈیننس کو اپنی منظوری دینے سے پہلے صدر نے اس بات پر اپنی مایوسی ظاہر کی کہ آرڈیننس کو پانچویں بار لاگو کیا جا رہا ہے اور یہ حکومت کی غلطی ہے کہ وہ اس بل کو پارلیمنٹ میں منظور نہیں کر پائی. ذرائع کے مطابق صدر نے جائیداد آرڈیننس پر دستخط قومی مفاد اور جنوری میں سپریم کورٹ کے سامنے آنے والے پینڈنگ معاملوں کے مدنظر کیا ہے-